07:08 , 30 اپریل 2026
Watch Live

صدر آصف علی زرداری کا افغان حکومت پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت

صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان حکومت پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اس اقدام نے سرخ لکیر پار کر دی ہے۔

صدر زرداری نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل فرار ہو رہی ہے، جس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں قائم غیر قانونی حکومت دوست ممالک سے مذاکرات کی کوششوں کے باوجود پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کر دیں

انہوں نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرون حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

آصف زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

صدر مملکت نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والے عناصر کی مخالفت کرے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مدد فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION